محسن نقوی کا اسلام آباد میں سی ڈی اے کے فائر بریگیڈ سٹیشن کا دورہ

سافٹ ویئر Nov 27, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سی ڈی اے کے فائر بریگیڈ سٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں موجود فائر فائٹنگ گاڑیوں کا معائنہ کیا۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ نے کال سینٹر کا بھی دورہ کیا اور عملے کی موجودگی اور کارکردگی پر انہیں شاباش دی۔

محسن نقوی ڈرائیور کے ساتھ سکائی لفٹ گاڑی میں بیٹھے اور فائر بریگیڈ سٹیشن سے ایف 11 تک گاڑی کے رسپانس ٹائم کا جائزہ لیا، سکائی لفٹ گاڑی نے یہ سفر تقریباً 12 منٹ میں طے کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ فائر بریگیڈ سٹیشن سے فائر فائٹنگ گاڑی فوری طور پر روانہ ہونی چاہیے اور رسپانس ٹائم مزید کم کیا جائے، تیز تر اور فوری رسپانس سے بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں