
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائی کورٹ اور مختلف عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 15 ہزار 500 تک جا پہنچی، جبکہ صرف 40 روز کے دوران 9 ہزار 523 رٹ پٹیشنز دائر ہونے سے عدالتوں پر مقدمات کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق 40 روز کے دوران توہین عدالت کے 723 جبکہ ایک ہزار 737 کریمنل مقدمات دائر کیے گئے، اسی عرصے میں ضمانت کی 344 درخواستیں اور سول ریویژن کے 2 ہزار 890 نئے مقدمات بھی عدالتوں میں دائر ہوئے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 12 نومبر سے اب تک ایک ہزار 402 مقدمات کے فیصلے کیے جا چکے ہیں، تاہم بڑی تعداد میں مقدمات تاحال زیر التوا ہیں۔
