عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ وفاقی سیکرٹری داخلہ پر برہم

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ سے نہ نکالنے پر وفاقی سیکریٹری داخلہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

جگہ Apr 9, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ سے نہ نکالنے پر وفاقی سیکریٹری داخلہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہفتے میں درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ سے نہ نکالا تو وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے۔

جسٹس عدنان الکریم نے ریمارکس دیئے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل خلیق احمد کی یقین دہانی پر وارنٹ جاری نہیں کر رہے۔

وکیل درخواست گزار نے دلائل میں بتایا کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا نے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا، عدالتی نوٹس کا وفاقی سیکرٹری داخلہ نے جواب بھی نہیں دیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے بیرون ملک مقیم محمد عرفان کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں