واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف طویل المدتی ناکا بندی کی تیاری کریں۔ امریکی اخبار

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف طویل المدتی ناکا بندی کی تیاری کریں۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی معیشت اور تیل کی برآمدات پر دباؤ جاری رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں سے آنے جانے والی شپنگ کو روکا جائے، ببماری شروع کرنا یا تنازع سے باہر نکلنا ناکہ بندی برقرار رکھنے کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ میں ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کی گئی تازہ تجاویز قبول کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔
