ویلنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایمیلیا کر 15 رکنی ٹیم کی قیادت کریں

ویلنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایمیلیا کر 15 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صوفی ڈیوائین اور سوزی بیٹس بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔ صوفی ڈیوائین اور سوزی بیٹس آخری مرتبہ ورلڈ کپ کھیل رہی ہیں، ورلڈ کپ کے بعد دونوں کرکٹرز ریٹائر ہوجائیں گی۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 12 جون سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ ویمن ٹیم انگلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔
