بغداد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عراق نے آبنائے ہرمز سے آنے والے خریداروں کے لیے اپنے خام تیل پر غیر معمولی رعایت کا اعلان کردیا۔بلوم برگ کے مطابق

بغداد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عراق نے آبنائے ہرمز سے آنے والے خریداروں کے لیے اپنے خام تیل پر غیر معمولی رعایت کا اعلان کردیا۔بلوم برگ کے مطابق تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے دوسرے بڑے تیل پیدا کرنے والے ملک عراق نے اپنے خام تیل پر غیر معمولی رعایتوں کا اعلان کیا ہے۔
یہ رعایت خاص طور پر اس خام تیل پر دی جا رہی ہے جس کی ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعےکی جائےگی۔عراقی سرکاری ادارہ اسٹیٹ آرگنائزیشن فار مارکیٹنگ آف آئل (SOMO) نے 3 مئی کے نوٹس میں بتایا کہ مئی کے آغاز میں لوڈ ہونے والے بصرہ میڈیم خام تیل پر 33.40 ڈالر فی بیرل تک رعایت دی جا رہی ہے، جب کہ 11 سے 31 مئی کے درمیان یہ رعایت 26 ڈالر فی بیرل ہوگی۔
