دادو( ڈیلی پاکستان آن لائن ) میہڑ میں مبینہ مضر صحت دودھ کی چائے پینے سے 16 افراد بے ہوش ہوگئے۔ متاثرہ افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں جنہیں فوری طور

سورس: فائل فوٹو
دادو( ڈیلی پاکستان آن لائن ) میہڑ میں مبینہ مضر صحت دودھ کی چائے پینے سے 16 افراد بے ہوش ہوگئے۔ متاثرہ افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق تھانہ اے سیکشن پولیس کے مطابق گل کالونی میں مضر صحت دودھ کی چائے پینے کے بعد گھر کے تمام افراد کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں فوری طور پر تعلقہ ہسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے جہاں تمام افراد کا علاج جاری ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق 2 خواتین کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد کے لیے نجی ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔
