پاکستان میں ظلم، سیاسی انتقام اور انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا،حلیم عادل شیخ

جگہ May 28, 2026 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے پاکستان میں ظلم، سیاسی انتقام اور انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ آج میری گفتگو سینیٹر اعجاز چوہدری کے صاحبزادے علی چوہدری سے ہوئی، جنہوں نے بتایا کہ عید کے دن بھی کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کو اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقاتیں پہلے ہی معطل کی جا چکی تھیں، جبکہ آج شاہ محمود قریشی، سینیٹر اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید، عمر چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر قید رہنماؤں کو بھی اہلِ خانہ سے ملاقات سے محروم رکھا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کئی رہنماؤں کو عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔یہ اقدام ظلم، جبر اور بدترین سیاسی انتقام کی واضح مثال ہے۔ سیاسی مخالفین کو جھوٹے مقدمات میں قید کرنا ہی کافی نہیں سمجھا گیا بلکہ اب انہیں عید جیسے مقدس موقع پر اپنے خاندان سے ملنے کے بنیادی انسانی حق سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔اس قسم کی بربریت اور غیر انسانی رویہ اس حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں