
سرینگر ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحیٰ پاکستان کیساتھ منائی گئی ، درگاہ حضرت بلؒ میں نمازِ عید کا بڑا اجتماع ہوا،بھارت میں عید کل منائی جائے گی۔
مقبوضہ کشمیر میں بھی آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر میں تاریخی درگاہ حضرت بلؒ میں نمازِ عید کا بڑا اجتماع ہوا۔درگاہ حضرت بلؒ میں سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ اور وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے نمازِ عید ادا کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بانیہال عیدگاہ اور جموں میں بھی عید گاہوں اور مساجد میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔
