آئندہ مالی سال 20 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف مقرر

جگہ Jun 2, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ مالی سال 27-2026 کے دوران 20 لاکھ ملازمتیں پیداکرنےکا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت کا دعویٰ ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے دوران 18 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے گئے۔

سرکاری دستاویزکے مطابق آئندہ مالی سال خدمات کےشعبے میں11 لاکھ، صنعتی شعبے میں 5 لاکھ اورزرعی شعبے میں4 لاکھ ملازمتوں کےمواقع پیدا ہونےکی توقع ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ روزگار پیدا کرنے کا بڑھتا ہوا رحجان وسیع البنیاد، جامع اور روزگار پرمبنی معاشی نموکو سہارا دے گا-

وفاقی اور صوبائی سطح پر جاری روزگار پیدا کرنے کے پروگرام لیبر مارکیٹ میں شرکت، کاروبار، تکنیکی مہارتوں اور ملازمتوں کے لیے موزوں امیدواروں کے انتخاب کے نظام کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں