
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کی سماعت 16جون تک ملتوی کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی،سابق وفاقی وزیر شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے،
عدالت نے ملزمان کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دیدی،عدالت نے سماعت 16جون تک ملتوی کردی۔
