2021 میں بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا اسمبلیاں توڑ دیں آپ کا وقت پورا ہوگیا، ڈاکٹر رمیش کمار

جگہ Jun 23, 2026 IDOPRESS

مسی ساگا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں چار پانچ لوگوں کو پتہ ہوتا ہے کہ کیا ہونے والا ہے؟ اُن میں میرا نام بھی شامل ہے۔ 2021 میں بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ آپ اسمبلیاں توڑ دیں، آپ کا وقت پورا ہوگیا ہے۔

ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں مقامی میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اُن کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے منتظمین اویس اقبال اور ناصر شاہ نے بتایا کہ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی پاکستان کے پسماندہ علاقے تھر کی فلاح و بہبود کے لیے کینیڈا میں فنڈ ریزنگ تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں۔ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے میڈیا نمائندگان کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ سیاست ایک عبادت اور خدمت ہے مگر پاکستان میں سیاست ایک اداکاری ہے اس لیے میں اپنا زیادہ وقت اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت میں گزار رہا ہوں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں