
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ایئر لائنز کی شارلٹ سے فلاڈیلفیا جانے والی پرواز میں اتوار کے روز اس وقت شدید ہنگامہ برپا ہو گیا جب ایک بے قابو مسافر نے مبینہ طور پر ایک ساتھی مسافر کو کاٹ لیا اور جہاز میں موجود کئی افراد سے لڑنے کی کوشش کی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ فلاڈیلفیا ایئرپورٹ پر اترنے کے آخری مرحلے میں تھا۔ صورتحال قابو سے باہر ہونے پر عملے اور چند مددگار مسافروں نے مداخلت کی۔
واقعے کے دوران کاک پٹ سے ایئر ٹریفک کنٹرول کو کی جانے والی ریڈیو گفتگو میں پائلٹ نے فوری طور پر پولیس اور طبی عملے کو طیارہ لینڈ ہوتے ہی پہنچنے کی درخواست کی۔
