8 ارب روپے سے زائد مالی بے قاعدگی، بی آر ٹی یلو لائن کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر لاہور سے گرفتار

جگہ Jun 23, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹھیکے داروں کو ساڑھے 8 ارب روپےکی پیشگی ادائیگی کے الزام میں بی آر ٹی یلو لائن کراچی کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق اینٹی کرپشن نے خفیہ اطلاع پر ڈی ایچ اے لاہور میں کارروائی کی، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو لاہور سے گرفتار کرنے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔

چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ کے مطابق ضمیر عباسی پر مقدمہ کراچی میں چلے گا۔ ضمیر عباسی کے خلاف 10 جون کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، انہیں یلو لائن منصوبے میں 8 ارب روپے سے زائد مالی بے قاعدگی کے اینٹی کرپشن مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے یلو لائن منصوبے میں وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کی انکوائری رپورٹ پر مالی بے قاعدگی سامنے آئی تھی جس میں یلو لائن منصوبے کے ٹھیکیداروں کو مالی قواعد کے خلاف ساڑھے 8 ارب روپے کی ایڈوانس ادائیگی کی گئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں