
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف آج ایران اور ترکیہ کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے ۔ دورے کے پہلے مرحلے میں وزیراعظم ایران جائیں گے، جہاں وہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم، وفاقی کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ایران جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم ایران کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی، ہمدردی اور دوطرفہ تعاون کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف ایران کے دورے کے بعد ترکیہ جائیں گے، جہاں وہ دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
