فیفا ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی: کیپ ورڈی کی ٹیم کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال

جگہ Jul 7, 2026 IDOPRESS

پرائیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا ورلڈکپ 2026 میں اپنی شاندار کارکردگی سے دنیا کو حیران کرنے والی کیپ ورڈی کی ٹیم کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق مغربی افریقی ملک کیپ ورڈی نے پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ میں کوالیفائی کیا اور رواں ایونٹ میں اپنی شاندار کارکردگی سے دنیا میں اپنے نئے مداح بنالیے۔

کیپ ورڈی نے فیفا ورلڈکپ 2026 میں سپین اور یوراگوئے جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور اپنے پہلے ہی ورلڈکپ میں ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کیا۔

کیپ ورڈی ٹیم کے 40 سالہ گول کیپر وزینا جنہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے عالمی توجہ حاصل کی، نے کہا کہ یہ لمحہ ان کے لیے اور قوم کے لیے بے حد خاص ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مزید آگے جانا چاہتے تھے، مگر اب اس کامیابی کو اپنے لوگوں کے ساتھ منانا چاہتے ہیں۔

مداحوں نے وزینا اور دیگر کھلاڑیوں، جن میں سینٹر بیک پیکو لوپس بھی شامل ہیں، کے نام کے نعرے لگائے۔ جشن کے دوران کھلاڑیوں نے مداحوں کی جرسیوں پر دستخط بھی کیے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں