ایرانی سفیر کا شہید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت پر پاکستان سے اظہار تشکر

جگہ Jul 7, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایکس پر جاری بیان میں ایرانی سفیر نے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے شہید رہبر کے جنازے میں پاکستان کی شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سپیکر ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراطلاعات عطا تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت مذہبی شخصیات، سیاسی رہنماؤں اور ثقافتی شخصیات کی شرکت پر بھی شکر گزار ہوں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں