
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے متعدد سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرر و تبادلوں کے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق مذہبی امور ڈویژن کے چیف فنانس افسر ذوالفقار خان کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی خدمات آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر کو واپس کی گئی ہیں جبکہ تقرری کے منتظر وسیم ارشد کو مذہبی امور ڈویژن کا چیف فنانس افسر تعینات کیا گیا ہے، گریڈ 20 کے دونوں افسران کا تعلق پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس سے ہے۔
