
وہنے ہزاروں کلومیٹر دور موجود طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانےکے لیے ہائپرسونک میزائل تیار کرلیا ہے جس کی رینج حیران کر دینے والی ہے۔
امریکی ویب سائٹ بلوم برگ کے مطابق چینی فوج نے ایسے ہائپرسونک گلائیڈ وہیکلز (HGVs) تیار کیے بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہیں جو فضا سے فضا میں مار کرنے والے ہتھیار بھی فائر کرسکتے ہیں، اس کی مدد سے ہزاروں کلومیٹر دور موجودکمانڈ اینڈکنٹرول طیاروں اور ری فیولنگ ٹینکرز طیاروں کو بھی نشانہ بنا کر دشمن کے لڑاکا طیاروں کا مواصلاتی نظام اور فضائی دفاعی شیلڈ مفلوج کی جاسکتی ہے۔
امریکی دفاعی ویب سائٹ کے مطابق پینٹاگون برسوں سے ملٹی اسٹیج ائیر ٹو ائیر میزائلوں میں دلچسپی لے رہا ہے اور اب وہ ایسے میزائل تیار کرنے کے ہدف پر کام کر رہا ہے جو آنے والے سالوں میں ایک ہزار میل کے فاصلے تک مار کر سکیں۔
ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ خاص طور پر چین کے ساتھ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے فرق کو ختم کرنا اور اس سلسلے میں چینی فو ج کی صلاحیتوں سے نمایاں طور پر آگے نکلنا پینٹاگون کی اولین ترجیح بن چکا ہے
