حکومت کی 100 روپے سبسڈی پر چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن ہمایوں خان  کھل کر بول پڑے

جگہ Sep 16, 2026 IDOPRESS


راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت کی 100 روپے سبسڈی پر چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن ہمایوں خان کھل کر بول پڑے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن ہمایوں خان نے کہا ہے کہ حکومت کی 100 روپے سبسڈی پر اب کسٹمر اور پیٹرول پمپ اونر آپس میں لڑیں گے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ حکومت پالیسیاں بناتی ہے پیٹرول پمپ اونرز کو معلوم ہی نہیں ہوتا، حکومت نے 100 روپے کی سبسڈی دی ہے اس کے بارے بھی ہمیں معلوم نہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل سے پیڑول پمپ اونرز کو نقصان ہو رہا ہے۔ حکومت لیوی ختم کر کے عوام کو ریلیف کیوں نہیں دیتی؟

اس دوران نعمان بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت نے تو سبسڈی دے دی، یہ نہیں بتایا کہ پیٹرول پمپ اونرز کو یہ پیسے کیسے واپس ملیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں