
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی اداکارہ اکریتی اگروال اور کرکٹر پرتھوی شا نے منگنی کے تقریباً چھ ماہ بعد اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔
دونوں نے رواں سال 8 مارچ کو منگنی کی تھی تاہم اب اکریتی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اکریتی کے مطابق انہوں نے اور پرتھوی شا نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا جس کی وجہ مستقبل کے اہداف، حالات اور موجودہ ذمہ داریوں میں اختلافات ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ایک دوسرے کے لیے محبت اور احترام برقرار رہنے کے باوجود دونوں اس نتیجے پر پہنچے کہ ان کے راستے ایک ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتے۔
