وزیرمملکت و چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات

جگہ Sep 21, 2026 IDOPRESS

سورس: فوٹو: ریڈیو پاکستان

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرمملکت و چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے جہاں پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثوں کے جدید ریگولیٹری نظام پر گفتگو کی گئی۔

پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بلال بن ثاقب نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران جدت، مالیاتی شفافیت اور ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس دوران بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں جدید اور مضبوط نظام تشکیل دے رہا ہے۔ مالیاتی نظام کا مستقبل مدنظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد رکھی جارہی ہے۔ جدت اور مالیاتی شفافیت کے ساتھ پاکستان ڈیجیٹل اکانومی میں نئی سمت متعین کر رہا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں