
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے یورینیئم افزودہ کرنے کے اپنے حق سے دستبردار ہونے اور افزودہ یورینیئم کے ذخائر حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نے کہا ہے کہ ایران کسی صورت یورینیئم افزودہ کرنے کا عمل ترک نہیں کرے گا۔
محمد اسلامی نے کہا کہ یورینیئم کی افزودگی جوہری عمل کا ایک لازمی اور ناقابلِ علیحدگی حصہ ہے۔ان سے پوچھا گیا کہ کیا تہران یورینیئم افزودہ کرنے کا عمل ترک کر سکتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ کسی بھی صورت میں نہیں۔
انہوں نے ایجنسی پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایجنسی امریکا اور اسرائیل کے دباؤ میں آ کر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے بارے میں معلومات جمع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
