بلاول بھٹو سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کے مولانا فضل الرحمان سے رابطے اور اظہار یکجہتی، نظر بندی کی مذمت

جگہ Nov 25, 2026 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کی لاہور میں نظر بندی کو غیر جمہوری عمل قرار دیتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری نے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مولانا فضل الرحمان نے پولیس کی جانب سے لاہور میں اپنی رہائش گاہ کے محاصرے سے آگاہ کیا۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ان شاء اللہ یہ سختیاں ختم ہوں گی، ہم کسی اشتعال انگیزی میں آئے بغیر اپنی پُرامن جدوجہد جاری رکھیں گے اور تمام فیصلے ملک و قوم کے بہترین مفاد اور جمہوریت کے استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے۔

پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فون کرنے اور اظہارِ یکجہتی پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا شکریہ ادا کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں