بھارت: کیفے میں پارٹی کے بعد خاتون سے اجتماعی زیادتی، 2 خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار

جگہ Nov 25, 2026 IDOPRESS

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے کیفے میں پارٹی کے بعد 22 سالہ خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون اور ملزمان دہلی کے علاقے کرکڑدوما میں واقع کیفے میں ملازمت کرتے تھے، پیر کی رات متاثرہ خاتون سمیت 8 افراد کیفے میں پارٹی کے لیے جمع ہوئے۔

پولیس کے مطابق کیفے معمول کے مطابق رات ساڑھے 11 بجے بند ہو جاتا ہے، تاہم عملے کے ایک رکن کے پاس چابیاں ہونے کے باعث کیفے دوبارہ کھولا گیا اور پارٹی جاری رکھی گئی، گروپ نے مبینہ طور پر شراب نوشی کی اور صبح تقریباً ساڑھے 3 بجے کیفے سے روانہ ہوا۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ پارٹی میں شریک دو افراد نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں نے بھی ملزمان کا ساتھ دیا۔

پولیس نے چار مردوں اور دو خواتین سمیت مجموعی طور پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، دو خواتین سمیت تین ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ باقی تین ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

پولیس اسٹیشن میں متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں