لاہور، دو بہنوں سمیت 3 افراد کو قتل کرنے والے ملزم نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

جگہ Nov 25, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گارڈن ٹاؤن میں دو بہنوں سمیت 3 افراد کو قتل کرنے والے ملزم نے اوکاڑہ میں زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید واردات کے بعد فرار ہوکر اوکاڑہ کے علاقے گوگیرہ میں روپوش ہوگیا تھا۔


لاہور پولیس اس کی گرفتاری کے لیے گوگیرہ پہنچی، تاہم ملزم ہاتھ نہ آسکا۔ بعدازاں ملزم عبدالستار کالونی گوگیرہ سے زہریلی گولیاں کھانے کے بعد خود تھانے پہنچ گیا اور پولیس کو بتایا کہ اس نے لاہور میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کیا ہے۔


پولیس نے ملزم کی تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں