ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

ٹیک Aug 26, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرور کونین، محسن انسانیت، وجہ تخلیق کائنات نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی یوم ولادت باسعادت کا جشن، ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے، عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، ہر سو سبز جھنڈیوں، برقی قمقموں اور درود و سلام کی صداؤں نے سماں باندھ دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یوم ولادت رسولﷺ کے موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، وفاقی دارالحکومت میں 31، جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر فوجی جوانوں کی جانب سے نعرہ تکبیر بھی بلند کیا گیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا اسوہ حسنہﷺ تمام مسلمانوں کی دینی و دنیاوی اصلاح و فلاح اور مثالی کامیابی کیلئے مشعل راہ ہے، رسول اللہﷺ کی ذات مبارک دین اسلام کی تعلیمات کا بہترین نمونہ ہے۔

محمد شہبازشریف نے کہا کہ آئیں عہد کریں کہ ہم سیرت طیبہ کو اپنے کردار، انفرادی رویوں اور اجتماعی طرز عمل میں اختیار کرنے کی کوشش کریں گے اور پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال، پر امن اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں