کراچی سے قلعہ ستار شاہ آنے والی مال بردار ٹرین الٹ گئی

ٹیک Nov 17, 2026 IDOPRESS

رحیم یارخان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کی تحصیل لیاقت پور میں فیروزہ ریلوے سٹیشن کے قریب مال بردار گاڑی پٹڑی سے اتر گئی۔

ہم نیوز کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ علی الصبح ساڑھے 6 بجے کے قریب پیش آیا،مال بردار ٹرین کراچی سے قلعہ ستار شاہ آرہی تھی۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

حادثے کے نتیجے میں انجن سمیت 7 ڈبے پٹڑی سے اترے جبکہ 6 الٹ گئے جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت جزوی طور پر معطل ہوگئی، امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

ترجمان ریلوے ملتان کے مطابق آج صبح 5 بج کر 25 منٹ پر قلعہ ستار شاہ اپ مال بردار ٹرین کو حادثہ پیش آیا جو کراچی سے آرہی تھی، ٹیکنیکل فالٹ کے باعث انجن سمیت 7 لوڈڈ بوگیاں ٹریک سے اترگئیں۔ٹریک کی بحالی کیلئے امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کردی گئیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملتان اور سکھر سے ریلیف کرینز جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں ، اپ ٹریک بند ہونے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت ڈاؤن ٹریک سے جاری ہے ۔

بحالی آپریشن جاری ہے اس موقع پر ریلوے کے متعلقہ افسران اور عملہ بھی جائے حادثہ پر موجود ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں