
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کا تحفظ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے عرب اخبار الشرق الاوسط کو انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان موجودہ حالات میں سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہے، سعودی عرب کو دفاعی مقاصد کے لیے فوجی اہلکار،عسکری صلاحیتیں، تربیت اور لاجسٹک معاونت فراہم کریں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چاروں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
