حج پرمٹ کے بغیر حج کرنے والے مقیم غیر ملکیوں پر بھاری جرمانے اور سزاؤں کا اعلان

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارت داخلہ نے حج پرمٹ کے بغیر حج کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے جرمانوں اور سزاؤں کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق غیر قانونی طور پر حج

عی Apr 15, 2026 IDOPRESS

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارت داخلہ نے حج پرمٹ کے بغیر حج کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے جرمانوں اور سزاؤں کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کو ملک بدر کرنے سمیت دس سال سعودی عرب داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

سعودی وزارت داخلہ نے حج کی سیکورٹی اور امن و سلامتی کے تحت بیان جاری کرتے ہوئے حج پرمٹ کے بغیر حج کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ایسے وہ تمام اقامہ ہولڈرز غیر ملکی شہری جو غیر قانونی طور پر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے، مکہ مکرمہ میں قیام اور ایام حج میں پکڑے گئے ان کے خلاف 20 ہزار ریال سے ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے اسکے علاوہ ایسے افراد کو ملک بدر کرنے سمیت دس سال سعودی عرب داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں