
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر میاں مقصود احمد خالق حقیقی سے جا ملے۔ وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ میاں مقصود احمد جماعت اسلامی پنجاب کی صدارت سنبھالنے سے پہلے کافی عرصہ لاہور کے امیر رہے۔
