ایران کو طاقت کے ذریعے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ’خوش فہمی‘ ہے: مسعود پزشکیان

عی May 21, 2026 IDOPRESS

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے لکھا کہ ایران کو طاقت کے ذریعے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا محض ایک خوش فہمی ہے۔


انھوں نے یہ بات سوشل نیٹ ورک ایکس پراپنے ایک پیغام میں کہی۔

بی بی سی اردو کے مطابق ایرانی صدر نے لکھا کہ ’ایران نے اپنے وعدوں پر مسلسل عمل کیا ہے اور جنگ کو روکنے کے لیے تمام آپشنز تلاش کیے ہیں؛ ہماری طرف سے تمام راستے کھلے ہیں۔‘


انھوں نے لکھا کہ ’ایران کو طاقت کے ذریعے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ایک فریب سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ سفارت کاری میں باہمی احترام جنگ سے زیادہ دانشمندانہ، محفوظ اور زیادہ پائیدار ہے۔‘

Iran has consistently honored its commitments and explored every avenue to avert war; all paths remain open from our side. Forcing Iran to surrender through coercion is nothing but an illusion. Mutual respect in diplomacy is far wiser,safer,and more sustainable than war.

— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) May 20,2026


مسعود پزشکیان کا بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں ہیں تاہم اگر تہران معاہدے پر رضامند نہیں ہوا تو مزید حملے کیے جائیں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں