امریکا میں سابق کیوبن صدر راؤل کاسترو پر فردِ جرم عائد

عی May 21, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا نے کیوبا کے سابق صدر راؤل کاسترو پر قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی۔

امریکی حکام کے مطابق امریکی قائم مقام اٹارنی جنرل کا راؤل کاسترو پر امریکی شہریوں کے قتل کی سازش کا الزام ہے۔ پانچ دیگر افراد کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ 1996 میں کیوبن جنگی طیاروں کی کارروائی سے متعلق ہے، فردِ جرم میں قتل اور طیارے تباہ کرنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔ واقعہ میں چار امریکی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ کیوبا کی حکومت نے راؤل کاستر پرفرد جرم کو غیرقانونی قرار دے کر مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا پر دہشت گرد اور انٹیلی جنس آپریشنز کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کیوبا کے عوام کو آزادی دلائے بغیر نہیں رکیں گے، امریکا اپنے ساحل سے 90 میل دور دشمن ریاست برداشت نہیں کرے گا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں