عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

عی May 21, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت کم ہو کر 98 اعشاریہ 92 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے،برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت بھی کمی کے بعد 105 اعشاریہ 65 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مالیاتی اداروں نےخبردارکیا ہےکہ اگر ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئےیا خطے میں دوبارہ فوجی کشیدگی بڑھی تو تیل کی قیمتیں دوبارہ 120 سے 200 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہیں۔

رپورٹس کےمطابق ایران اورامریکا کے درمیان کئی ہفتوں سےتعطل برقرارہے،جہاں ایران نے آبنائے ہرمز میں رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہیں جبکہ امریکا نے ایرانی بندرگاہوں پر دباؤ بڑھایا ہوا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں