
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کے 86 دن بعد عراق سے پاکستان کی براہِ راست پروازوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق بغداد سے عراق ایئر کی پہلی پرواز آئی اے 409 مسافروں کو لے کر آج صبح 4:53 بجے کراچی پہنچی۔
کراچی سے عراق ایئر کی پرواز آئی اے 410 بغداد کے لیے صبح 7 بج کر 14 منٹ روانہ ہوئی۔
اس روٹ کی آخری پرواز 28 فروری کو بغداد سے براہِ راست کراچی پہنچی تھی جبکہ پرواز آئی اے 409 آخری بار 15 فروری کو کراچی آئی تھی۔
یہ پرواز 2 اور 3 مئی کو بھی شیڈول پر تھی مگر منسوخ کر دی گئی تھی۔
عراق ایئر بغداد سے بھی اسلام آباد کے لیے جلد پرواز آپریٹ کرے گی۔
