
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کے علاقے روات میں خاتون نے مبینہ طور پر خاوند کو تیسرا نکاح کرنے سے روکنے کی کوشش میں اپنی بیٹی اور خود کو زخمی کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی درخواست پر اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس کی شادی عائشہ عمران سے ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔
متاثرہ خاوند کے بیان کے مطابق وہ دفتر میں موجود تھا کہ اس کی اہلیہ نے فون کر کے اسے فوری طور پر گھر بلایا۔ جب وہ اپارٹمنٹ پہنچا تو اس کی اہلیہ کے ہاتھ میں چھری تھی۔ اس نے مبینہ طور پر اچانک بیٹی کی کلائی پر چھری رکھ کر اسے کاٹ دیا اور بعد ازاں اپنی کلائی بھی کاٹ لی۔
