
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرکاری اداروں میں تعینات سربراہان کی ماہانہ تنخواہیں ڈیڑھ کروڑ روپے تک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی ماہانہ تنخواہ 1کروڑ 53لاکھ58ہزار روپے ہے،پاک اومان انویسٹمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی ماہانہ تنخواہ 1کروڑ28لاکھ 84ہزار روپے ہے ،پاک ایران انویسٹمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی تنخواہ 97لاکھ 16ہزار روپے ماہانہ ہے،پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی لمٹیڈکے ایم ڈی کی تنخواہ 88لاکھ 17ہزار ماہانہ مقرر ہے،انویسٹمنٹ کمپنیوں کے سربراہان کو تنخواہوں کےعلاوہ مراعات بھی مل رہی ہیں۔
