یو اے ای؛ نئے اسلامی سال کے آغاز پر عام تعطیل کا اعلان   

عی Jun 4, 2026 IDOPRESS

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پیر 15 جون کو ملک بھر میں تعطیل ہوگی، جس کے باعث لاکھوں ملازمین کو طویل ویک اینڈ میسر آئے گا۔

اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی یا ہجری سالِ نو کے آغاز پر دی جانے والی اس تعطیل کی تصدیق فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (FAHR) اور وزارت انسانی وسائل و اماراتائزیشن (MOHRE) کی جانب سے کی گئی ہے۔ دونوں اداروں نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اور نجی شعبے کے تمام اہلکار اس موقع پر باضابطہ چھٹی کے حقدار ہوں گے۔

اسلامی سالِ نو دراصل محرم الحرام کے آغاز سے شروع ہوتا ہے، جو اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے۔ ہجری تقویم بارہ مہینوں پر مشتمل ہے اور دنیا بھر کے مسلمان مذہبی عبادات اور اہم اسلامی مواقع کے تعین کے لیے اسی کیلنڈر کو مدنظر رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اسلامی تہواروں اور قومی مواقع پر سرکاری سطح پر تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے، جن سے ملک بھر میں لاکھوں شہری اور غیر ملکی کارکن مستفید ہوتے ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں