
گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت بلتستان کے انتخابات کے باعث تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں 2دن کیلئے تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
چیف سیکرٹری جی بی نے کہا ہے کہ جمعہ ، ہفتہ کو سرکاری تعلیمی ادارے انتخابات کے باعث بند ہوں گے،گلگت بلتستان کے بیشتر سکولوں ، کالجوں میں پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
