آسٹریلیا کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا: کپتان شاہین شاہ آفریدی

عی Jun 5, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور میچ کے بہترین کھلاڑی (پلیئر آف دی میچ) شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اسے پوری ٹیم کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان کا کہنا تھا کہ پچ کی صورتحال بلے بازوں کے لیے کافی مشکل تھی لیکن میچ میں بننے والا ایک ایک رن قیمتی ثابت ہوا اور کھلاڑیوں نے جیت کے لیے بہترین کھیل پیش کیا۔ انہوں نے ہوم کنڈیشنز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی آپ اپنے ملکی حالات اور ہوم گراؤنڈ پر کھیلتے ہیں تو ہمیشہ اس کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے یاد دلایا کہ جب ہماری ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ کر کے وہاں سیریز جیتی تھی، تو وہاں کے حالات فاسٹ باؤلنگ کے لیے سازگار تھے جس کا ہم نے فائدہ اٹھایا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں