فرانسیسی صدر کی لبنان، اسرائیل معاہدے کی مکمل تائید کا اعلان

عی Jun 5, 2026 IDOPRESS

پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس اس سمجھوتے کی مکمل تائید کرتا ہے۔

مونٹی نیگرو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمانویل میکرون نے کہا کہ ہم لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اور ان تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن کا مقصد امن کی بحالی، دہشت گردانہ سرگرمیوں کا خاتمہ اور لبنان کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا مکمل احترام یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور فرانس اس معاملے پر ایک ساتھ کھڑے ہیں اور جنگ بندی کی منصوبہ بندی، نگرانی اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان ایک مشترکہ رابطہ نظام قائم کیا گیا ہے۔

فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ لبنان میں ریاستی اختیار کو مضبوط بنانے کیلئے اس امر کا جائزہ لیا جانا چاہیے کہ اسلحے کے استعمال کا مکمل اختیار دوبارہ لبنانی فوج کے پاس کیسے لایا جائے۔

ایمانویل میکرون کے اس بیان کو حزب اللہ کے ہتھیار لبنانی فوج کے حوالے کرنے کی تجویز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں