
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )گل احمد انرجی گروپ کے ذیلی ادارے ’کوانٹم گلوبل ڈیٹا سینٹر ‘نے پاکستان کا سب سے بڑا ’ٹئیر III ‘ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس پر ابتدائی طور پر 23 کروڑ ڈالر (230 ملین ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ بلوم برگ کے مطابق یہ منصوبہ 2027 میں فعال ہونے کی توقع ہے۔
کمپنی کے مطابق آئندہ تین سے چار برسوں کے دوران اس منصوبے میں مجموعی سرمایہ کاری بڑھ کر 600 ملین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔اس منصوبے کے تحت کوانٹم گلوبل ڈیٹا سینٹر نے ہواوے پاکستان کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ڈیٹا سینٹر کے علاوہ پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو فروغ دینے کے لیے ایک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک بھی قائم کیا جائے گا۔
