
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنمامبین عارف جٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت اس سال ساڑھے 15 ہزار ارب ٹیکس اکھٹا کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، اگر آپ نے یہ ٹیکس اکھٹا کرنا ہے تو پھر بجٹ میں کاروبار بند کرنے کے طریقہ کار کی تجویز بھی دیدیں، ڈنکی لگا کر ملک سے جانے کو قانونی قرار دیا جائے، ویزا کے بغیر ملک سے جانے کی اجازت دی جائے‘‘۔
عارف مبین جٹ کا کہناتھا کہ پاکستان میں یہ اس سال ساڑھے 15 ہزار ٹیکس ریونیو اکھٹا کرنے جارہے ہیں ، اس سال ان سے 13 ہزار ارب روپے بمشکل اکھٹا کیاہے، کاروبار ٹھپ پڑے ہیں، ملیں بند ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر بند ہو رہی ہیں ،بیرونی سرمایہ کاری نہیں آہی، ٹیکسز دو طرح کے ہیں، ایک براہ راست ٹیکس ہے اور ایک بالواسطہ ٹیکس ہے، بالواسطہ ٹیکس یہ نہیں دیکھتا کہ غریب اور امیر کون ہے، وہ سب پر لگ جاتاہے ، جس پر پیٹرولیم لیوی، سیلز ٹیکس ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی آجاتی ہے ، براہ راست ٹیکس آپ کی آمدن پر لگتاہے کہ اگر آپ 50 ہزار کما رہے ہیں تو اس حساب سے ٹیکس لیا جائے گا ۔
