بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان اور مشینری پر ٹیکس میں  کمی کا امکان

عی Jun 6, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان اور مشینری پر ٹیکس میں کمی کا امکان ہے۔

’’دنیا نیوز ‘‘ نے ایف بی آر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کسٹم کے نوٹیفیکیشن 1151 اور 1152 میں مزید 2 سے 5 فیصد کمی کا امکان ہے، بجٹ میں میک اپ کے امپورٹڈ سامان پر ڈیوٹی 44 سے کم کر کے 40 فیصد ہوسکتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بیوٹی پارلر کے خام مال پر بھی ڈیوٹی 44 سے کم کر کے 40 فیصد ہو سکتی ہے، بیوٹی پارلر کیلئے امپورٹڈ سن بلاک اور سن سکرین پر ڈیوٹی 44 سے کم کر کے 40 فیصد ہوسکتی ہے۔ بیوٹی پارلر کیلئے فیش واش، صابن و دیگر متعلقہ خام پر مال ڈیوٹی 40 سے کم کر کے 35 فیصد ہوسکتی ہے، جلد کی نگہداشت، چہرے کی پالش کیلئے کریم لوشن پر ڈیوٹی 40 سے کم کرکے 35 فیصد ہوسکتی ہے۔

بیوٹی پارلر میں بالوں کی دیکھ بھال کے خام مال پر ڈیوٹی 44 سے کم کر کے 40 فیصد ہوسکتی ہے، مردانہ بیوٹی سیلون کیلئے شیونگ کریم، آفٹر شیو لوشن ڈیوٹی 40 فیصد سے کم کر کے 35 فیصد ہوسکتی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں