
تہران (ویب ڈیسک) ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر غالیباف نے اپنی قوم کے عوام کی ’’تاریخی مزاحمت‘‘ کو سراہا ہے۔
’’ایکس‘‘ پر ایک مختصر پیغام میں انھوں نے کہا کہ ایرانیوں کے طرزِ عمل، اور ’’ان لوگوں کے خلاف مسلح افواج کی بہادری جنہوں نے اس قوم کی زندگی کو خطرے میں ڈالنا چاہا‘‘، نے ایران کو ’’حتمی فتح کی جانب ایک بڑا قدم اٹھانے‘ ‘کے قابل بنایا ہے۔
غالیباف نے مزید کہا، ’’وہ چاہتے تھے، لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ ہم ڈٹے ہوئے ہیں۔‘‘
