طالبان کے طرزِ حکومت، نسلی امتیاز اور کرپشن کیخلاف افغان عوام کی مزاحمت زور  پکڑنے لگی،نیا مسلح گروپ سامنے آگیا

عی Aug 5, 2026 IDOPRESS

کابل( خصوصی رپورٹ ) طالبان کے طرزِ حکومت، نسلی امتیاز اور کرپشن کیخلاف افغان عوام کی مزاحمت زور پکڑنے لگی،نیا مسلح گروپ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت کا دائرہ مزید وسیع ہورہا ہے اور ایسے میں ایک نیا طالبان مخالف گروپ سامنے آیا ہے۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ذرائع کابتانا ہےکہ طالبان کے طرزِ حکومت، نسلی امتیاز اور کرپشن کے خلاف افغان عوام کی مزاحمت زور پکڑنے لگی ہے اور تعلیم، روزگار اور انسانی حقوق پر پابندیوں کے خلاف مزاحمت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ افغانیوں کی یورپ کی طرف نقل مکانی میں اضافہ ہونے لگا ہے۔افغانستان کے طالبان کے خلاف نیا گروپ افغانستان کے صوبےفاریاب میں سامنے آیا ہے اور صوبہ فاریاب میں پیر کے روز طالبان پر حملہ لبریشن فرنٹ کے جنگجوؤں نے کیا جبکہ لبریشن فرنٹ چند دن میں تنظیمی ساخت اور سرگرمیوں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ جنرل سمیع سادات اور افغانستان فریڈم فرنٹ کے جنرل یاسین ضیا بھی طالبان کیخلاف مزاحمت تیز کرنے کا اعلان کر چکے۔

حالیہ ہفتوں میں بدخشان کے یفتل، زیبک اور ارگو اضلاع میں طالبان مخالف کارروائیوں کے بعد فاریاب بھی مزاحمت کی نئی سرگرمیوں کا مرکز رہے جبکہ غورمچ ضلع میں بھی طالبان پر ایک اور حملہ کیا گیا۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ 3 ماہ میں طالبان نے 186 سابق فوجی اہلکاروں کو قتل کیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں