آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

عی Aug 5, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بہت جلد کھل جائے گی، آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران پر ایک بڑا فوجی حملہ کرنے والا تھا، ایران نے ہم سے مذاکرات کی درخواست کی، اگر ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوئے تو واشنگٹن انتہائی سخت جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں ایران کے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی ضمانت شامل ہوگی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس وقت بہت اچھے مذاکرات جاری ہیں، اگر تہران معاہدہ نہیں کرتا تو صورتحال اس کیلئے بہت خراب ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس کی پالیسیاں امریکا کو تباہ کر دیں گی، سوشلسٹ اور کمیونسٹ نظریات کے زیر اثر چلنے والے شہر بدحالی اور گندگی کا شکار ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں