
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں کیفے، ہوٹلز اور مالز میں موسیقی چلانے پر فیس عائد کردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق متحدہ عرب امارات حکام کا بتانا ہے کہ تجارتی طور پر موسیقی چلانے کیلئے دسمبر سے لائسنس فیس لاگو ہوگی اور فیس کا اطلاق کیفے، ہوٹلز اور مالز سمیت دیگرتجارتی مقامات پر ہوگا۔
حکام کے مطابق میوزک لائسنس کی مدت ایک سال ہوگی، ہرسال تجدید کرانا ہوگی جبکہ تعلیمی ادارے، سرکاری ادارے اور غیر تجارتی تقریبات فیس سے مستثنیٰ ہوں گی۔
حکام کا بتانا ہے کہ نیا نظام گلوکاروں کے کاپی رائٹ حقوق کے تحفظ کیلئے متعارف کرایا گیا ہے، میوزک لائسنس کے بغیر موسیقی چلانے پر کارروائی ہوگی۔
