
ہری پور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )
خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں 15 روز قبل لاپتہ ہونے والی بچی آیت نور کی لاش مل گئی، بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش یونیورسٹی روڈ پر ویئر ہاؤس کے کنویں سے ملی ہے، آیت نور گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلی اور لاپتہ ہو گئی تھی۔
آیت نور کیس کے 2 ملزمان جیل میں اور ایک پولیس تحویل میں ہے، ملزمان نے زیادتی کرکے بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش کنویں میں پھینک دی تھی۔
بچی کی تلاش کی کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں سے ایک ملزم نے بچی سے زیادتی کا اعتراف کیا، 2 نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
