امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: چیف ایرانی مسلح افواج

عی Nov 25, 2026 IDOPRESS

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف اور خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو کہیں اور منتقل کرنے سے وہ ایرانی مسلح افواج کی پہنچ سے باہر نہیں ہوں گے۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف اور خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہی کا بسیج تنظیم کے سربراہ سے ملاقات میں کہنا تھا جنگ کے دوران امریکی فوجی اڈوں کو شدید نقصان پہنچا اور ان کا بڑا حصہ غیر فعال ہو گیا۔

علی عبداللہی نے کہا کہ بعض اڈے اب تک اپنی سابقہ آپریشنل حالت میں واپس نہیں آسکے، امریکا اپنے فوجی اڈوں کو خطے میں مزید دور دراز مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم یہ اڈے جہاں بھی ہوں گے ضرورت پڑنے پر ایرانی مسلح افواج کی پہنچ میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سمندر میں اپنے مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنانے اور مخالف فریق کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے میں کامیاب رہا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ امریکا کو ایران کے حقوق اور مفادات کا احترام کرنے اور اپنا رویہ تبدیل کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں